ٹوئٹر کی خریداری کا فیصلہ، ایلون مسک معاہدے سے دستبردار ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے فیصلے اور معاہدے سے دستبردار ہوگئے جس پر ٹوئٹر انتظامیہ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے جمعہ کے روز یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں دستاویزات جمع کرائے جن میں کہا گیا کہ ٹوئٹر جعلی اکاؤنٹس پر معلومات مہیا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کے خلاف ایف اے ٹی ایف سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز کے ذریعے کارروائی کی جاتی ہے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریداری سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے کہا کہ میں کمپنی خریدنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ رہا ہوں۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 2 اعلیٰ عہدیدار برطرف کرنے پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی ٹیم سمجھتی ہے کہ ٹوئٹر پر جعلی اور اسپیم اکاؤنٹس کی تعداد تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور کمپنی خریداری کی خطیر رقم اکٹھا کرنے میں بھی دشواری ہورہی ہے۔

دستبرداری کا اعلان سامنے آنے کے بعد چیئرمین ٹوئٹر بریٹ ٹیلر نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ٹوئٹر بورڈ قیمت اور ایلون مسک سے طے کی گئی شرائط پر لین دین بند کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

ایلون مسک کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بریٹ ٹیلر کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر بورڈ نے ایلون مسک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا ہے اور ہم ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کیلئے پر اعتماد ہیں۔

Related Posts