غزہ اسرائیل تنازعہ، ایلون مسک نے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہرکردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سان فرانسسکو: غزہ اسرائیل تنازعے پر ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تہذیبی خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ایلون مسک نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اسرائیل حماس تنازعے کے علاوہ روس یوکرین میں جاری جنگ تیسری عالمی جنگ کے خدشات کو بڑھانے کا باعث ہیں۔

رواں سال کا آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہو گا

انٹرویو کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ تیسری عالمی جنگ تہذیبی خطرہ ہے جس کے اثرات سے نکلنا شاید ممکن نہ ہو، ضروری ہے کہ تیسری عالمی جنگ سے بچنے کو ترجیح دی جائے۔ یہ اہم ہے کہ جنگ سے بچنے کی سوچ کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ روس، چین اور ایران کا اتحاد امریکا کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ یوکرین میں قیامِ امن ضروری ہے جبکہ میرا خیال ہے کہ روس کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی میں تاخیر غیر ضروری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل معروف کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا کہ اسپیس ایکس کا سب سے بڑا راکٹ 2027 میں مریخ کیلئے اڑان بھرسکے گا۔

 دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ایلون مسک نے رواں ماہ کے ابتدائی ایام میں ایک ٹیلی کانفرنس کے دوران کہا کہ اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ آئندہ 4سال کے دوران مریخ کی آزمائشی پرواز کیلئے تیار ہوگا۔

Related Posts