عوام پر دوبارہ بجلی بم گرانے کی تیاریاں، 65پیسے فی یونٹ اضافہ متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، فی یونٹ میں بڑا اضافہ
عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، فی یونٹ میں بڑا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام پرایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاریاں کرلیں۔ بجلی کی قیمتوں میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے (نیپرا) میں درخواست دائرکردی، دائر کی گئی درخواست میں بجلی کی قیمتوں میں فروری کیلئے اضافہ مانگا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 99 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی مجموعی لاگت 33 ارب 57 کروڑرہی، 92 کروڑروپے کی بجلی فرنس آئل پرپیدا کی گئی، فروری میں فرنس آئل پر11 روپے 89 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے نے لائن لاسزکے 16 پیسے فی یونٹ بھی صارفین پرمنتقل کرنے کی درخواست کی۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر30 مارچ کوسماعت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نیپرا نے صارفین پر بجلی گرا دی،89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

Related Posts