ملک میں بجلی کی قیمتیں 68پیسے تک کم ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں بجلی کی قیمتیں 68پیسے تک کم ہونے کا امکان
ملک میں بجلی کی قیمتیں 68پیسے تک کم ہونے کا امکان

اسلام آباد: رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 68 پیسے تک کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کیلئے نیپرامیں سماعت مکمل کرلی گئی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 63 سے 68 پیسے کم کردی جائے گی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق مارچ میں پانی سے 19.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مارچ میں کوئلے سے 30.50 فیصد، فرنس آئل سے 2.62 فیصد، مقامی گیس سے 11.56 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 21.11 فیصد، ایٹمی ذرائع سے 10.49 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایٹمی ذرائع سے پیدا بجلی کی قیمت 1روپیہ 2 پیسے فی یونٹ رہی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

تاہم اتھارٹی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سننے کے بعد 63 پیسے سے لے کر 68 پیسے فی یونٹ کمی کا عندیہ دیا اور اتھارٹی تمام ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے کل ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی

Related Posts