کراچی والوں کے لئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی والوں کے لئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
کراچی والوں کے لئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے جون 2023 کے احکامات کے مطابق نیپرا نے کراچی کے صارفین کے بجلی کے چارجز میں 1 روپے 52 پیسے فی یونٹ ضافہ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا-

یہ چارچز دسمبر 2023 سے نومبر 2024 کے ماہانہ بلوں میں وصول کئے جائیں گے۔

ترجمان کے-الیکٹرک نے واضح کیا کہ حکومت کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے جاری کیا جانے والا نوٹیفیکیشن اقتصادی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ ہے جو ماضی کے واجبات کے حوالے سے ہے۔

وقت پر کے-الیکٹرک کے ٹیرف کا تعین نہ ہونے کے باعث پورے ملک کی نسبت کراچی سے کم چارجز وصول کئے گئے-

پاکستان کا پاور سیکٹر ریگولیٹڈ نظام میں کام کرتا ہے اور پورے ملک میں موجود بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی طرح کے۔ الیکٹرک بھی بجلی کے نرخوں کے حوالے سے حکومت اور نیپرا کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کا پابند ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

بجلی کے بلوں میں عائد کئے جانے والے ان حالیہ چارجز سے لائف لائن کسٹمرز مستثنی’ ہوں گے۔

Related Posts