کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں پر مہربان، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں پر مہربان، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں پر مہربان، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:لاک ڈاؤن میں سندھ حکومت کی اپیل پر کے الیکٹرک شہریوں پر مہربان ہو گئی-جن صارفین نے مارچ کے ایوریج بلز ادا نہیں کیے ہیں وہ اپریل کے میٹر ریڈنگ کے بلز کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں۔

ان سے مارچ کے بل کے لیٹ پیمنٹ سرچارج بھی وصول نہیں کیے جائیں گے۔کے الیکٹرک نے میٹر ریڈنگ شروع کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔

کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کی ایک اور بات مانتے ہوئے یہ اعلان بھی کر دیا کہ 300 یونٹس ماہانہ سے کم کے بلوں کو حکومت کے اعلان کے مطابق اقساط کہ سہولت دی جائیگی۔

جن علاقوں میں میٹر ریڈنگ فورا شروع کی جارہی ہے، شہر کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ صارفین کے الیکٹرک کی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

کراچی کے تمام علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی پہلے سے جاری ہے۔جن علاقوں میں میٹر ریڈنگ سیفٹی کی بنیاد پر ابھی ممکن نہیں، وہاں کم ایوریج کی بنیاد پر بلنگ کی جائیگی۔

صوبائی اور وفاقی حکومت سے کے الیکٹرک کی درخواست ہے کہ بڑھتے ہوئے 240 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کو فی الفور یقینی بنایا جائے۔ تاکہ کراچی میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں خلل نہ آئے۔

Related Posts