مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بُری خبر، بجلی مزید مہنگی ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی ہے، نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

نیپرا کی جانب سے اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی صارفین کو مئی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

سی پی پی اے حکام کے مطابق جو ایل این جی ہم استعمال نہیں کرسکتے اس کا بوجھ بجلی صارفین پر پڑتا ہے۔ ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ مارچ میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کا کوئی خط لکھا گیا؟

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان مہنگائی میں سری لنکا سے بھی آگے نکل گیا۔امریکی جریدے کا دعویٰ

حکام سی پی پی اے نے کہا کہ سی پی پی اے نے مارچ میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا لکھا تھا، سی پی پی اے نے ایل این جی مکمل استعمال کرنے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ پاور ڈویژن نے بجلی مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

Related Posts