لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کوالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی طرف سے 100 یونٹ تک مفت بجلی کے اعلان پر رد عمل دیتے انہیں 7 جولائی کو طلب کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس بجلی صارفین کے لیے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکیج کے حوالے سے دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ کوئی سرکاری عہدیدار، منتخب نمائندہ یا حکومتی عہدیدار الیکشن شیڈیول کے اعلان کے بعد ان حلقوں میں کسی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتا۔
الیکشن کمیشن نے مذکورہ نوٹس وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے ” روشن گھرانہ پروگرام ” کے تحت بجلی صارفین کے لئے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج کے حوالے سے دیا ہے۔
یاد رہے کہ ریلیف پیکج کا اعلان وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے 4 جولائی 2022 کو کیا گیا جبکہ الیکشن شیڈیول 25 مئی 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں غریب کو مفت بجلی کا احسن اقدام کیا گیا ہے، مریم نواز