بجلی آتی نہیں، بل وقت پر آجاتا ہے، شاہد آفریدی بھی کے الیکٹرک پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی آتی نہیں، بل وقت پر آجاتا ہے، شاہد آفریدی بھی کے الیکٹرک پر برہم
بجلی آتی نہیں، بل وقت پر آجاتا ہے، شاہد آفریدی بھی کے الیکٹرک پر برہم

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شدید برہم ہوگئے، انہوں نے کہا کہ بجلی نہیں آتی مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی میں نہ بارش ہورہی ہے تاہم پھر بھی بجلی نہیں ہے، کوئی نیا بہانہ بتادیں۔جس سے ہم مطمئن ہوسکیں۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کے گھر تقریباً 20 گھنٹے سے بجلی نہیں ہے، رات بھر بھی بجلی نہیں تھی۔انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ بجلی آتی نہیں مگر بل ٹائم پر آجاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہونیوالی شدید بارشوں نے عام شہریوں کی طرح شاہد آفریدی کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا۔طوفانی بارشوں کے بعد ممتاز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے گھر میں تین دن تک بجلی غائب رہی تھی، مسلسل چلنے والے جنریٹر نے بھی جواب دیدیا تھا۔

Related Posts