الیکشن کمیشن آف پاکستان کابلدیاتی انتخابات سےمتعلق بڑافیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن میں اپوزیشن کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور
الیکشن کمیشن میں اپوزیشن کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے تجربے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے تجربے کے بعد پائلٹ پروجیکٹ کے نتائج پرای وی ایم کے مستقبل کافیصلہ کیاجائےگا۔

بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن نےپائلٹ پروجیکٹ کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رجوع کر کے ان سے ای سی ایم کے تجربے کیلیے 70 کے قریب مشینوں کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اب وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جواب کا انتظار ہے،جب مشینیں فراہم کردی جائیں تواس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ تجربہ کس صوبے میں کرناہے۔

یہ پڑھیں:پاکستان اورپی ٹی آئی ایک ساتھ نہیں چل سکتے،شہبازشریف

یہ بھی پڑھیں:ملکی معیشت کیلئےاچھی خبر،سعودی عرب سے3ارب ڈالرموصول

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ای وی ایم  اوراوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے قانون منظور کرایا گیا تھا،جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرنک ووٹنگ مشین کے مؤثراستعمال سے متعلق ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

Related Posts