اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو گوشواروں میں تضادات پر14جنوری کوطلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی شروع کردی ہے ، الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات میں تضادات کی نشاندہی کی تھی۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 جنوری کو طلب کرلیا ہے، بلاول بھٹو زرداری کو متعدد بار یاد دہانی کے خطوط بھی بھجوائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل جیسے ادارے پراخراجات سمجھ سے بالاتر ہیں۔فواد چوہدری