پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مری روڈ پر مظاہرے سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے۔
مری روڈ پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اور دیگر مظاہرین پر بزرگ خاتون برس پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے سر پر نا اہلی کی ایک اور تلوار لٹکا دی
متاثرہ خاتون نے کہا کہ 3 گھنٹوں سے پھنسی ہوئی ہوں کوئی پوچھنے والا نہیں، کبھی مذہبی اور کبھی سیاسی جماعتیں روڈ بند کردیتی ہیں جس کے باعث شہریوں کو اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے، خاتون نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ ملک ان لوگوں کے لیے بنا ہے۔
مری روڈ پر تحریک انصاف کا احتجاج
راستے بند ہونے پربزرگ خاتون کا فیاض الحسن چوہان پر برس پڑیں
فیاض الحسن چوہان کھانے میں مصروف رہے
2 گھنٹوں سے سڑکوں پر ذلیل ہورہی ہوں راستے بند ہیں ، بزرگ خاتون
خاتون احتجاج کے دوران روتی رہی pic.twitter.com/reMAaqb5ci
— fahadaltaf (@fahadaltaf3) November 8, 2022
دوسری جانب خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں متعدد صارفین پی ٹی آئی ورکرز کے احتجاج پر غصہ میں نظر آرہے ہیں۔