خون سفید ہوگیا، دولت کی خاطر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو اغواء کروادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خون سفید ہوگیا، دولت کی خاطر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو اغواء کروادیا
خون سفید ہوگیا، دولت کی خاطر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو اغواء کروادیا

راولپنڈی:خون سفید ہوگیا، دولت کی خاطر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو اغواء کرادیا، بازیابی کے بعد مغوی نعمان کی اعلیٰ حکام سے تحفظ اور انصاف فراہمی کی اپیل۔

تحصیل گوجرخان کے تھانے کی حدود وارڈ نمبر8 محلہ راجگان کے رہائشی نعمان نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے سگے بھائی نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر مجھے اغوا کرایا اور پھر آشیانہ ترک منشیات سینٹر میں لے جا کر نشہ آور انجکشن لگاتے رہے اور نشے کا عادی بنانے کے لیے چرس اور افیون کا استعمال کراتے رہے۔

نعمان نے بتایا کہ میرا بڑا بھائی لندن میں ہوتا ہے اور میرا باپ ایک ٹانگ سے معذور ہے میرے بڑے بھائی نے میرے حصے کی جائیداد ہتھیانے کی خاطر مجھے گن پوائنٹ پر اغواء کرایا۔

اغواء کرانے کے بعد مجھے ڈنڈوں سے مارا جاتا نشے کے انجکشن لگائے گئے، چرس افیون استعمال کرائی گئی، جب کہ میں نے آج تک نشہ نہیں کیا،مجھ سے جائیداد کے پیپرز پر دستخط کروائے گئے،آشیانہ ترک منشیات سنٹر والے مجھ پر تشدد کرتے اور کہتے رہے کہ اگر یہاں سے جاکر کسی کو کچھ بتایا تو جان سے مار دیں گے۔

میرے والد بمشکل کسی کے ساتھ مجھ سے ملنے کے لیے آئے،ان ظالموں نے مجھے ان سے نہیں ملنے دیا اور میرے والد کو وہاں سے واپس بھیج دیا،میرے سگے بھائی نے صرف جائیداد حاصل کرنے کی خاطر مجھے اغواء کرایا۔

آشیانہ سینٹر کے منشیات والے میرے بھائی سے ملے ہوئے ہیں،میرا بھائی ان کو لندن سے پیسے بھیجتا ہے،کہتا ہے کہ میرے بھائی نعمان کو اتنا نشہ آور چیزیں استعمال کراؤ کہ یہ پاگل ہو جائے،میرا گھر سے باہر نکلنا محال ہو چکا ہے،میرے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،آئی جی پنجاب پولیس،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل کرتا ہوں ہو کہ میرے بھائی اور مجھے اغواء کرنے والوں اور آشیانہ سینٹر والوں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان تمام کرداروں کو نشان عبرت بنایا جائے اور مجھے جانی تحفظ فراہم کیا جائے۔

Related Posts