مایہ ناز اداکارہ طاہرہ واسطی کو مدّاحوں سے بچھڑے ہوئے 8 سال گزر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مایہ ناز اداکارہ طاہرہ واسطی کو مدّاحوں سے بچھڑے ہوئے 8 سال گزر گئے
مایہ ناز اداکارہ طاہرہ واسطی کو مدّاحوں سے بچھڑے ہوئے 8 سال گزر گئے

کراچی: پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈراموں سے عروج کی بلندیوں کو چھونے والی طاہرہ واسطی کو آج مدّاحوں سے بچھڑے ہوئے 8 سال گزر چکے ہیں جبکہ اپنے منفرد اندازِ فن سے طاہرہ واسطی نے ایک عرصے تک عوام کے دلوں پر راج کیا۔

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی نامور اداکارہ طاہرہ واسطی 1944ء میں سرگودھا میں پیدا ہوئیں جبکہ انہوں نے پی ٹی وی میں  بطور اداکارہ اپنے کیرئیر کی ابتدا ڈرامہ سیریل ”جیب کترا“ سے کی جس کے بعد وہ پے درپے مختلف کردار نبھاتی رہیں۔ 

جس دور میں طاہرہ واسطی نے اداکاری شروع کی، ٹی وی ڈرامے بلیک اینڈ وائٹ ہوا کرتے تھے، اداکاری میں تکنیکی مشکلات یہ تھیں کہ اداکار چہرے پر جو تاثرات لاتا، وہ زیادہ واضح نہیں دکھائی دیتے تھے۔

اس کمزوری کا طاہرہ واسطی کے فنِ اداکاری پر کوئی خاص اثر نظر نہیں آتا۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل افشاں، آخری چٹان، ٹیپو سلطان، غرناطہ، جانگلوس، شاہین، دلدل اور فشار سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سن 80ء اور 90ء کی دہائی میں اداکارہ طاہرہ واسطی نے عوام کے دلوں پر مسلسل حکومت کی اور مختلف کردار ادا کرتے ہوئے عوام سے خوب داد وصول کی۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ اداکارہ طاہرہ واسطی اپنے منفرد کام اور پیشہ ورانہ خدمات کے حوالے سے الگ مقام رکھتی تھیں۔ انہیں طویل عرصے سے دل کی بیماری اور شوگر کے موذی امراض نے جکڑ رکھا تھا۔

سن 2012ء میں طاہرہ واسطی طویل علالت کے بعد اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ اُس وقت ان کی عمر 68 برس تھی جبکہ ان کے نبھائے ہوئے کردار عوام الناس آج بھی یاد کرتے ہیں۔ 

Related Posts