دنیا کی 100ممتاز نرسوں کی فہرست میں 8پاکستانی خواتین بھی شامل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کی 100ممتاز نرسوں کی فہرست میں 8پاکستانی خواتین بھی شامل
دنیا کی 100ممتاز نرسوں کی فہرست میں 8پاکستانی خواتین بھی شامل

کراچی:8 پاکستانی نرسوں اور دایاؤں کو دنیا کی 100 ممتاز نرسوں کی فہرست میں جگہ مل گئی ہے، 8 پاکستانی نرسوں اور مڈوائفس کو گلوبل 2020 کی 100 آوٹ اسٹینڈنگ ویمن نرسز اینڈ مڈوائفس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نرسوں اور مڈوائفس کے یہ تمام 8نام آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری(سونم)سے بطور اساتذہ منسلک ہیں یا اس ادارے کی فارغ التحصیل طالبات ہیں۔

یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے 43 ممالک سے 100 نرسوں اور مڈوائفس کو اعزازات دیے گئے۔ صحت عامہ کے معیارات کو بہتر بنانے کے لیے گراں قدر خدمات اور خصوصاً عالمی وبا جیسے مشکل حالات میں ان کی مسلسل خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازات بھی دیئے گئے۔

قائدانہ صلاحیت کی حامل ان نرسوں اور مڈوائفس کو ویمن ان گلوبل ہیلتھ(ڈبلیو جی ایچ)کی جانب سے اعزازات سے نواز گیا، جوعالمی ادارہ صحت، اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ، نرسنگ ناؤ، انٹرنیشنل کونسل آف نرسز اینڈ انٹرنیشنل کنفیڈریشن آف مڈوائفس کے ساتھ اشتراک میں کام کرتا ہے۔

اسکول آف نرسنگ کی ڈین ڈاکٹر روزینہ کرملیانی کوبورڈ اینڈ مینجمنٹ’کیٹیگری کے تحت اعزازسے نواز ا گیا، جبکہ بالغ افراد کی صحت، نرسنگ کے شعبے میں تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور اس تحقیق کو تعلیم اور عملی مشق میں ضم کرنے کے حوالے سے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اساتذہ یاسمین پارپیو او ثمینہ ورٹیجی کو’کمیونٹی ہیرو‘ کیٹگری کے تحت مقامی آبادی کی صحت اور نرسنگ خدمات کے اعتراف میں اعزازات دیے گئے ہیں۔صائمہ سچوانی کوہیومن کیپیٹل ڈیویلپمنٹ’کیٹگری کے تحت موثر نصاب کی تیاری و تشکیل کے سلسلے کی گئی خدمات کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا۔

دوسری جانب نرس ومڈوائف مرینہ بیگ کو انوویٹیو، سائنس اینڈ ہیلتھ’کیٹگری کے تحت موبائل ہیلتھ ٹیکنالوجی کو ماوں کی صحت میں بہتری کے لیے استعمال کرنے کی کاوشوں کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا ہے۔

تین طالبات جو سونم سے فارغ التحصیل ہیں کو بھی کمیونٹی ہیرو’کیٹگری کے تحت اعزازات سے نوازا گیا، شیلا ہیرانی کو کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کے فروغ، تحفظ اور معاونت کی سرگرمیوں پر؛ نیلم پنجانی کو جنسی اور تولیدی صحت اور حقوق کے حوالے سے بہتری اور معاونت پر اور صدف سلیم کو معمر افراد کی نرسنگ کے سلسلے میں خدمات کے حوالے سے اعزازات سے نواز ا گیا۔

Related Posts