لاہور:اغوا کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا جبکہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لڑکیوں سمیت 10 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے لیاقت آباد سے 18 سالہ مہوش اور 17 سالہ امینہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
کاہنہ میں نوجوان لڑکی ملائکہ بازار سے ضروری گھریلو سامان خریدنے گئی لیکن اسے بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا گیا۔ ایک اور واقعے میں شہناز کی بیٹی زنیرہ کو جوہر ٹاؤن کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
اس کے علاوہ کریم بخش کی بیٹی ثریا کو سندر کے علاقے سے اغوا کرلیا گیا جبکہ مسرت بی بی کی بیٹی شاہین کو چوہنگ سے اغوا کرلیا گیا۔
دوسری جانب ہنجروال کے علاقے میں فوزیہ کی بیٹی کو مسلح افراد نے اغوا کر کے اس کے شوہر کوبھی اغوا کر لیا جب کہ کاہانہ کے علاقے میں اللہ رکھا کا 24 سالہ بیٹی جو کہ ذہنی مریض تھا کو اغوا کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں:کراچی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار