کراچی میں قربانی کے جانور کو گولیاں مارنے پر 8 افراد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Eight arrested for shooting runaway bull in Karachi

کراچی: پولیس نے قربانی کے لیے لایا گیا بھینسا بھاگنے پر فائرنگ کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا، 6 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرکے 8 مسلح افراد کو شناخت کے بعد گرفتار کیاباقی 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔

اینیمل ایکٹ کی دفعہ سمیت مقدمے میں دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے پاس اسلحے کے لائسنس موجود ہیں۔

کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں گزشتہ روز بھینسے کو فائرنگ کرنے کے بعد ذبح کیا گیا تھا۔مویشی کے مالک معین الرحمان نے ناتجربہ کار قصائی منگوایا جس کی وجہ سے جانور بھاگ گیا۔جانور قابو میں نہ آیا تو مالک نے مسلح ساتھیوں کی مدد لی اور بھینسے پر شدید فائرنگ کی گئی۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں عید الاضحی کے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

کلاشنکوف، ریپیٹر اور ٹی ٹی کے ذریعے بھینسے کو نشانہ بنایاگیا اور کئی مقامات پر اسے روکنے کے ‏لیے فائرنگ کی گئی اور ٹانگ پر گولی لگنےسے بھینسا زخمی ہو گیا لیکن اس کے باوجود بھاگتا رہا۔

گرفتار ملزمان مسلسل بھینسے کو گولیاں مارتے رہے جبکہ علاقے میں موجود دیگر لوگ ویڈیو بناتے رہے جس کے بعد ویڈیوز وائرل ہونے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا۔

Related Posts