کراچی:پاکستان بھر میں عید الاضحی کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کے تحت جانوروں کو اللہ تعالی کی راہ میں قربان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سپرہائی وے کراچی میں لگنے والے ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی میں عوام کی قوت خرید نہ ہونے کے باوجود قربانی کے جانوروں کی فروخت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
41روزمیں ایک ماہ کے نوٹس پرلگائے جانیوالے عارضی شہرمیں کم وبیش 7لاکھ قربانی کا جانور لایا گیا آخری روزصرف پانچ فیصد جانوررہ گیا وہ بھی فروخت ہوگیا،900ایکٹررقبے پرلگائی جانیوالی مویشی منڈی میں بیوپاریوں کوتمام سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ کورونا ایس اوپیزکے تحت سیکڑوں شہریوں اوربیوپاریوں کوون ٹائم ویکسین بھی لگائی گئی ،سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:آج کا دن ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹوکا عید پر پیغام