وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی۔فواد چوہدری
وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزارتِ سائنس کے کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت کے کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو جمعے کے روز ہوگی جبکہ 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند نظر آجائے گا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ذی الحج کا چاند کراچی اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں دُور بین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں کھلی آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔ چاند کا مقام معلوم کرنے کیلئے عوام  رویت ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ 

Related Posts