پاکستان سمیت دُنیا بھر میں اہلِ تشیع مسلمان عیدِ غدیر کا مذہبی تہوار آج منا رہے ہیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں اہلِ تشیع مسلمان عیدِ غدیر کا مذہبی تہوار آج منا رہے ہیں
پاکستان سمیت دُنیا بھر میں اہلِ تشیع مسلمان عیدِ غدیر کا مذہبی تہوار آج منا رہے ہیں

اسلام آباد: وطنِ عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیعہ مسلمان برادری عیدِ غدیر کا مذہبی تہوار آج منا رہی ہے جبکہ اہلِ تشیع علمائے کرام کے مطابق عیدِ غدیر ہر سال 18 ذوالحجہ کو منائی جاتی ہے۔

تاریخی اعتبار سے عیدِ غدیر کا تہوار شیعہ برادری اِس لیے مناتی ہے کیونکہ ان کے دینی نقطۂ نظر سے رسولِ اکرم ﷺ نے ہجرت کے 10ویں برس جب پہلا اور آخری حج فرمایا تو حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام  کو یہ کہتے ہوئے اپنا جانشین مقرر فرمایا کہ جس کا میں مولا ہوں، اُس کا علی مولا ہے۔

حضرت علی علیہ السلام کی ذاتِ گرامی اہلِ سنت اور شیعہ دونوں ہی مکاتبِ فکر کے مسلمانوں کے نزدیک انتہائی عزت و احترام اور مذہبی عقیدت کی سزاوار ہے تاہم عیدِ غدیر کے معاملے میں اہلِ سنت اور اہلِ تشیع علماء کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے اور ہر سال شیعہ مسلمان عیدِ غدیر کو مذہبی احترام و عقیدت سے مناتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عیدِ غدیر اور حضرت علی علیہ السلام کی طرح جیو آج کا ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس کے تحت مختلف سوشل میڈیا صارفین عیدِ غدیر کے حوالے سے مختلف پیغامات ارسال کر رہے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ عیدِ غدیر شیعہ مسلمانوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل تہوار ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تسکین زہرا نامی سوشل میڈیا صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دِکھایا گیا  کہ ہمسایہ مسلم ملک ایران میں عیدِ غدیر کا تہوار منایا جارہا ہے۔ شیعہ برادری کے  بچے مختلف رنگوں کے کپڑے پہن کر حضرت علی علیہ السلام کے نام سے سجی گاڑیوں میں موجود ہیں اور  خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

بلال نامی سوشل میڈیا صارفین نے تمام شیعہ مومنین کو عیدِ غدیر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرے والدین نے میرے دل کو حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کیلئے محبت سے بھر دیا کیونکہ وہی حضور اکرم ﷺ کے حقیقی جانشین ہیں۔ 

https://twitter.com/BilalHyder47/status/1292002776319328258

یہ بھی پڑھیں: تحفظِ بنیادِ اسلام ایکٹ کےاغراض و مقاصد اور تعریف و تنقید

Related Posts