وزیرِ اعظم کے احساس کیش پروگرام میں 153 ارب 55 کروڑ روپے تقسیم ہوئے۔ثانیہ نشتر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کورونا میں مبتلا
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کورونا میں مبتلا

اسلام آباد:  وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اب تک وزیرِا عظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ضرورت مندوں میں 153 ارب 55 کروڑ روپے تقسیم ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اب تک پورے ملک میں احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے 1 کروڑ 26 لاکھ 89 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں 153 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں تقسیم کی گئی رقوم کی تفصیلات بھی شائع کیں جن کے مطابق آزاد کشمیر میں 2 ارب 51 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے جبکہ یہ رقم احساس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد مستحقین میں تقسیم کی گئی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق بلوچستان کے 6 لاکھ 36 ہزار افراد میں 7 ارب 73کروڑ، گلگت بلتسان کے 90 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 10 کروڑ روپے، اسلام آباد میں 66 ہزار افراد میں 80 کروڑ روپے  جبکہ خیبر پختونخوا میں 21 لاکھ 60 ہزار افراد میں 26 ارب 23 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔

احساس پروگرام کی سربراہ نے کہا کہ پنجاب میں 57 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد میں 69 ارب 68 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 153 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم کی تقسیم عمل میں لائی جاچکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیاں جاری ہیں، ثانیہ نشتر

Related Posts