احساس ایمرجنسی کیش، ملک بھر میں 160 ارب 43 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ثانیہ نشتر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احساس ایمرجنسی کیش، ملک بھر میں 160 ارب 43 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ثانیہ نشتر
احساس ایمرجنسی کیش، ملک بھر میں 160 ارب 43 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ثانیہ نشتر

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں وزیرِ اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 160 ارب 43 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اب تک پورے ملک میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے 1 کروڑ 32 لاکھ 62 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں 160 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی پروگرام کے ذریعے تقسیم کی گئی رقم کی تفصیلات بھی شائع کیں جن کے مطابق مجموعی طور پر  ملک بھر کے  1 کروڑ 32 لاکھ 62 ہزار 348 افراد میں 160 ارب 43 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی شائع کردہ تفصیلات کے مطابق سندھ کے 40 لاکھ 32 ہزار 696 افراد میں 48 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ روپے، پنجاب کے 59 لاکھ 62 ہزار 787 افراد میں 72 ارب 14 کروڑ 30 لاکھ روپے جبکہ خیبر پختونخوا کے 22 لاکھ 33 ہزار 559 افراد میں 27 ارب 11 کروڑ 10 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔

شائع کردہ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے 67 ہزار 529 افراد میں 81 کروڑ 50 لاکھ روپے، گلگت بلتستان کے 95 ہزار 698 افراد میں 1 ارب 16 کروڑ 90 ہزار روپے، بلوچستان کے 6 لاکھ 54 ہزار افراد میں 7 ارب 94 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ آزاد کشمیر کے 2 لاکھ 16 ہزار افراد میں 2 ارب 63 کروڑ 38 لاکھ روپے تقسیم ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کیش پروگرام کی رقم بڑھا کر 203 ارب کر دی گئی۔ثانیہ نشتر

Related Posts