راولپنڈی :طلبہ کو تعلیم جاری رکھنے میں مدد کیلئے حکومت نے انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام پورٹل کھول دیا ہے، چاروں صوبوں میں اطلاق ہوگا، گزربسر کیلئے وظیفہ بھی دیا جائیگا۔
تعلیمی سال 21-2020کے اسکالرشپ کی آن لائن درخواستوں کے لیے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے۔
پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا ہے،اسکالرشپ درخواست میں متعلقہ یونیورسٹی کا نام درج کرنا ضروری ہے،ملک کی 119 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں چار یا پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طالب علم اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔
جن طلباء کی فیملی انکم 45000 روپے سے کم ہے وہ احساس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سالانہ 50 ہزار طلباء کو اسکالرشپ کی فراہمی ایک بہت بڑا سنگ میل ہے، وزیراعظم