اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینیوں کے ساتھ مصری فوج کا شرمناک سلوک بے نقاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عرب ٹی وی نے غزہ میں اسرائیل کی بدترین جارحیت اور سفاکیت سہنے والے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ مصری فوج کا شرمناک سلوک بے نقاب کردیا۔

عرب دنیا کے معروف ٹی وی چینل الجزیرہ نے فرانسیسی اخبار لی موند کی ایک رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ مصری فوج غزہ میں اسرائیلی مظالم سے نجات کیلئے رفح کراسنگ سے مصر میں داخل ہونے کے خواہش مند فلسطینیوں سے سات ہزار ڈالر تک رشوت وصول کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صورتحال اس قدر شرمناک ہے کہ اگر کوئی فلسطینی اپنے زخمی کے علاج کیلئے سرحد (رفح بارڈر) کراس کرنا چاہتا ہے تو اس سے بھی سات ہزار ڈالر جو پچیس لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں، تک وصول کئے جارہے ہیں۔

 درجنوں ایسے مجبور و مظلوم فلسطینی سامنے آچکے ہیں، جنہیں مصری سرحدی سیکورٹی اہلکار نہایت بے شرمی، بے حسی اور بے رحمی سے لوٹ چکے ہیں۔

Related Posts