ای ایف پی کے زیراہتمام کام کے مقام پر’’ پیشہ وارانہ حفاظت اور صحت ‘‘کانفرنس کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

EFP vows to revive its enthusiasm to promote OSH to combat Post COVID challenges

کراچی: انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے سینئر اسپیشلسٹ ایکٹیمپ رویندرا پیریس نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے پیدا ہونے والی سنگین بحران کے بعد دنیا کو سب سے مشکل چیلنج درپیش ہے جو ہمیں اس امر کی بہت زیادہ ضرورت کا احساس دلاتا ہے کہ کام کے مقام پر’’ پیشہ وارانہ حفاظت اور صحت ‘‘(اوش) کو لازمی طور پر یقینی بنایا جائے۔

اب اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے اور’’ اوش‘‘ کو فروغ دینے کے لیے ای ایف پی کو اپنے جوش و جذبے کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ یہ اقدامات کاروباری اداروں میں’’اوش‘‘ کے تکنیکی تنظیمی اور عملی آگاہی کے سلسلے میں صحت اور حفاظت کے اقدامات کو اہمیت دینے میں متاثر کن ثابت ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان( ای ایف پی) اور آئی ایل او کے زیر اہتمام بین الاقوامی’’ پیشہ وارانہ حفاظت اور صحت ‘‘(اوش) کانفرنس اور 15 ویں ای ایف پی بیسٹ پریکٹس ایوارڈ تقریب سے خطاب میں کہی۔

بین الاقوامی کانفرنس میں صدر ای ایف پی اسماعیل ستار، نائب صدر ذکی احمد خان، ایڈیشنل سیکریٹری صنعت و تجارت آغا فرخ، فیڈریشن آف انٹرپرائزز بیلجیئم میں پہلے مشیر بین الاقوامی اسپیکر کرس ڈی میسٹر، ڈاکٹر سویوشی کاواکامی، انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کے سی ای او یوسف مرزا، ڈائریکٹر رگبی انڈسٹریز مسعود نقی، ماڈریٹر طاہر بیگ برلاس، پینل نمائندوں انس حماد، سلمان ذاکر، محترمہ نبیلہ، ایم فیصل، ظفر قاضی، سید علی اشرف نقوی، اختر قدس نیشرکت کی اور ’’ پیشہ وارانہ حفاظت اور صحت ‘‘(اوش) چیلنجز اور کاروباری اداروں بشمول ٹیکسٹائل و تعمیراتی شعبے میں اس سے نمٹنے کے طریقوں اور مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایل او کے ڈائریکٹر اسلام آباد انگریڈ کریسٹنسن نے ای ایف پی کو بین الاقوامی ’’اوش‘‘ کانفرنس کے انعقاد اور مسلسل 15 سالوں سے بیسٹ پریکٹس ایوارڈز کی تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آئی ایل او یورپی یونین کی مالی اعانت سے تکنیکی مدد کو فروغ دینے پر خوش ہے اور’’اوش‘‘ طریقوں کو اپنانے کے لیے کاروباری اداروں کی صلاحیت کومستحکم بنانے خاص طور پر تکنیکی مدد میں ای ایف پی کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھے گا۔

قبل ازیں ای ایف پی کے نائب صدر ذکی احمد خان نے اپنے خطاب میں آئی ایل او کی جانب سے گذشتہ 15 سالوں سے عالمی یوم صحت و حفاظت کے دن کے انعقاد میں ای ایف پی کی مسلسل حمایت اور پہلی بین الاقوامی ’’ اوش ‘‘ کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کام کی جگہ کو محفوظ اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ اپنی ممبر تنظیموں کے ورک کلچر پر مثبت اثر ڈال سکے جو کورونا کی عالمی وبائی مرض کے ذریعے پیدا کردہ چیلنجز کی وجہ سے اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہوچکا ہے۔

پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور ممبر آئی ایل او گورننگ باڈی ظہور اعوان نے ای ایف پی اور آئی ایل او کو بین الاقوامی کانفرنس کے میگا ایونٹ کے انعقاد میں اور کمپنیوں کو ان کے سالانہ بہترین طریقوں اوش ایوارڈز کے ذریعے بہترین طریقوں کی پہچان دینے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کام کی جگہ کو محفوظ اور صحت مند بنانے کے لیے ای ایف پی کی کوششوں کی مکمل حمایت کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کاروباری اداروں کی کام کی جگہ کو محفوظ اور صحت مند بنانا سب کی ترجیحی ضرورت تھی باالخصوص پیداواری اور منافع بخش نشوونما کے لیے کورونا وبا سے پیدا ہونے والے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔انہوں نے صحت اور حفاظت کو کاروباری اداروں میں بنیادی توجہ کے طور پر فروغ دینے کی کوششوں میں پاکستان ورکرز فیڈریشن اور ای ایف پی کی ورکرز آرگنائزیشن کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار نے’’ پیشہ وارانہ حفاظت اور صحت ‘‘(اوش)کے شعور کو بیدار کرنے کے لیے کانفرنسوں اور سیمینارکی ضرورت پر زور دیا جہاں پورے پاکستان کے لوگوں کو ان کی صحت اور حفاظت کے بہترین طریقوں سے آگاہ کیا جاسکتا ہے۔ای ایف پی نے پاکستانی کاروباری اداروں میں کام کرنے کے مقامات کو محفوظ اور صحت مند بنانے کی ضرورت کو اہمیت دیتے ہوئے توجہ مرکوز کی ہے تاکہ وہ اپنی آرگنائزیشنز کے ورک کلچر پر مثبت اثر ڈال سکیں۔

مزید پڑھیں:نکاٹی کے زیراہتمام جشن ِ عید ِ میلادالنبیﷺ کی پروقار تقریب کا انعقاد

کانفرنس کا اختتام پر’’اوش‘‘ میں بہترین طرز عمل رکھنے والی تنظیموں کواوش 2019 ایوارڈز سے نوازا گیا۔ مجموعی طور پر پلاٹینیم ایوارڈ،گولڈ ایوارڈ اورسلور ایوارڈ پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ، اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ، کورونیٹ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ اور انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ کو دیا گیا۔ پہلا اور دوسرا انعام آئل، گیس اور توانائی کے شعبے، پروسیسنگ اینڈ الائیڈ سیکٹر، بندرگاہوں اور ٹرمینل سیکٹر، فارما سیوٹیکل سیکٹر، فوڈ سیکٹر، سروس سیکٹر، ٹیکسٹائل سیکٹر، آٹوموبائل و اسپیئرز سیکٹر، ایگریکلچر وکیمیکل سیکٹر، زراعت اور اس سے ملحقہ شعبوں میں دیا گیا۔

Related Posts