سندھ حکومت نے پی ٹی آئی ترجمانوں کو جواب دینے کیلئے محکمہ اطلاعات کو فری ہینڈ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

effective response should be accorded to PTI ministers and spokespersons :Nasir Hussain Shah

کراچی :سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کے وزراء اور ترجمانوں کو جواب دینے کیلئے محکمہ اطلاعات کو فری ہینڈ دیدیا، وزیراطلاعات ناصر شاہ نے وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی ترجمانوں کو موثر جواب دینے کی ہدایت کردی۔

صوبائی وزیر اطلاعات، بلدیات، جنگلات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران حکومت نے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ترجمانوں کا لشکر بھرتی کیا ہے۔

وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی کے جھوٹے ٹولے کے پروپیگنڈے کا موثر جواب دیا جائے، یہ بات انہوں نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات عمران عطا سومرو، ڈائریکٹر پلاننگ غلام ثقلین، ڈائریکٹر سوشل میڈیااسلم پرویزجتوئی، ڈائریکٹر ایڈمن سید عظیم شاھ، ڈائریکٹر لیگل حزب اللہ میمن، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ریفرنس محمد علی ریاض میمن، ڈائریکٹر پبلیکیشن اختر سرھیو و دیگر نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں، بالخصوص صحت، تعلیم اور روڈ سیکٹرز میں سندھ حکومت نے مثالی کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق نئے سال 2021 کو سندھ میں جنگلات کی بحالی کے سال کے طور پرلیا جائے گا اور واگزار کرائی گئی لاکھوں ایکڑ اراضی پر مقامی اور پھل دار درخت لگائے جارہے ہیں،انہوں نے محکمہ اطلاعات کو ہدایت کی کہ سرسبز سندھ ویثرن کی بھرپور تشہیر کے لئے جامع حکمت عملی بنائی جائے ۔

سید ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی کہ کارکردگی سے متعلق سندھ حکومت کے تمام محکموں کی مشاورت سے ہر پندرہ روز میں پریس بریفنگ منعقد کی جائیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج کا دور سوشل میڈیاکا دور ہے محکمہ اطلاعات کی سوشل میڈیا ونگ کو فعال کیا جائے اور سندھ حکومت کے منصوبوں کی تشہیر کے لئے میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں سے رابطے مضبوط کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن نے کوئی ریلیف نہیں مانگا،عمران خان صرف اپنی کرسی بچانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی صحافیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دیتی ہے، تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں آزادانہ طور پر سرانجام دے سکیں، انہوں نے ہدایت کی کہ پریس کلبز اور صحافتی تنظیموں کی گرانٹس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Related Posts