پاکستان کے 87 فیصد شہری ٹیلی اسکول کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔آن لائن سروے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے 87 فیصد شہری ٹیلی اسکول کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔آن لائن سروے
پاکستان کے 87 فیصد شہری ٹیلی اسکول کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔آن لائن سروے

اسلام آباد: پاکستان کے 87 فیصد شہری ٹیلی اسکول کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، آن لائن سروے کی ویب سائٹ نے رپورٹ جاری کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے نے کہا کہ ٹیلی اسکول کے اکثر ناظرین ٹرانسمیشن کے تمام تر پہلوؤں سے مطمئن نظر آتے ہیں۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں، اس صوبہ پنجاب اور سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ٹیلی اسکول ٹرانسمیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیلی اسکول ٹرانسمیشن کے ذریعے وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ہوم) بچوں کو گھر پر بیٹھے تعلیم مہیا کر رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومتوں نے ٹیلی اسکول کی ایپس بھی متعارف کروا دی ہیں۔

گیلپ سروے نے ٹیلی اسکول کی کارکردگی پر آن لائن سروے منعقد کیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق 87 فیصد افراد ٹیلی اسکول کے سماعتی معیار (ساؤنڈ کوالٹی) سے مطمئن ہیں جبکہ کچھ لوگ تعلیمی مواد سے مطمئن نہیں۔

سروے کے مطابق 23 فیصد لوگ ٹیلی اسکول کے تعلیمی مواد سے مطمئن نہیں ہیں جس پر پاکستان ٹیلی ویژن اور وفاقی حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ تعلیمی عمل میں بہتری لائی جاسکے۔ 

Related Posts