پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں تاریخ رقم، انٹر کے درجنوں طلبہ 100فیصد نمبر لے اڑے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں تاریخ رقم، انٹر کے درجنوں طلبہ 100فیصد نمبر لے اڑے
پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں تاریخ رقم، انٹر کے درجنوں طلبہ 100فیصد نمبر لے اڑے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں تاریخ رقم ہوگئی ہے۔ انٹر کے درجنوں طلبہ نے 100 فیصد نمبر حاصل کرکے انٹرمیڈیٹ میں ٹاپ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق فیصل آباد میں 14 جبکہ بہاولپور میں 12طلبہ نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

صدرِ مملکت کی فاصلاتی تعلیم اور ای لرننگ کو فروغ دینے کی ہدایت

محکمہ تعلیم کے 124 مفرور ملازمین میں سے 31 کی نوکری ختم 

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں 114 طلبہ نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے نیا تعلیمی ریکارڈ قائم کردیا۔ لاہور اور گوجرانوالہ میں 17، 17 طلبہ نے 1100 نمبر حاصل کیے۔

ملتان بورڈ میں 48 طلبہ نے 1100 میں سے 1100 نمبر لیے۔ سرگودھا اور آزاد کشمیر میں 2، 2 طلبہ نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے۔

انٹرمیڈیٹ کے بورڈ امتحانات میں غیر حاضر ہونے والوں کے علاوہ تمام طلبہ کو پاس کردیا گیا۔ محکمۂ تعلیم کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے باعث طلبہ کو پروموٹ کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیزکھل گئیں جہاں حاضری کی شرح 100 فیصد رکھی گئی جبکہ یہ فیصلہ کورونا کیسز میں کمی کے پیشِ نظر کیا گیا۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کورونا ایس او پیز کے ساتھ 4 روز قبل تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کھل گئیں۔ تعلیمی سلسلہ بحال کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں تمام سطح کے تعلیمی ادارے  کھل گئے

Related Posts