محکمۂ تعلیم سندھ نے 10 ماہ کا کورس 6 ماہ میں مکمل کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمۂ تعلیم سندھ نے 10 ماہ کا کورس 6 ماہ میں مکمل کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا
محکمۂ تعلیم سندھ نے 10 ماہ کا کورس 6 ماہ میں مکمل کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

کراچی:  محکمۂ تعلیم سندھ نے 10 ماہ کا کورس 6 ماہ میں مکمل کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا  جبکہ  تعلیمی اداروں میں اساتذہ کیلئے کورس پڑھانے کا نیا طریقہ سیکریٹری تعلیم نے تلاش کیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر کی سطح پر 11ویں اور 12 جماعت میں پڑھنے والے طلباء کو ریاضی، سائنس اور انگریزی کا 30 فیصد کورس  کرایا جائے گا۔ 9ویں، 10ویں کے طلباء ریاضی، سائنس، انگریزی اور سندھی کا 40 فیصد  جبکہ چھٹی سے 8ویں جماعت کے طلباء ریاضی، سائنس اور انگریزی کا 50 فیصد کورس پڑھیں گے۔

وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی سیکریٹری تعلیم کی سفارشات پر غور کریں گے جس کے بعد منظوری دئیے جانے پر سندھ حکومت باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کرے گی جس کے تحت اوّل سے 5ویں جماعت کے طلباء ریاضی، جنرل نالج اور لٹریسی کا 30 فیصد کورس کریں گے جبکہ آئندہ تعلیمی سال مئی سے شروع ہوگا۔

  یہ بھی پڑھیں: کراچی بورڈ میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد

Related Posts