کراچی:سندھ میں محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہوگاجس میں کورونا صورتحال دیکھ کر تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سندھ میں اسکول کب تک بند رہیں گے ؟ وزیراعلی سندھ اور محکمہ تعلیم کے متضاد بیانات نے بچوں اور والدین کو الجھن میں ڈال رکھا ہے، محکمہ تعلیم نے اسکول کھولنے کے فیصلے کو ورکنگ کمیٹی کے فیصلے سے مشروط کردیا ہے۔
ترجمان وزیر تعلیم سندھ کے مطابق محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کورونا صورتحال دیکھ کر جو فیصلہ کرے گی اس کے مطابق نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم نے اسکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے جس کا محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی اور محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا صوبے بھر میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان