عام انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع، امیدواروں کی اسکروٹنی آج سے شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا امکان

عام انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی اسکروٹنی اور اپیلیں دائر کرنے کا عمل آج سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے بعد کاغذات جمع کرانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات سننے کیلئے ججز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQyMTIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDIxMiAtINin2LPYqtit2qnYp9mFINm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINm+2KfYsdm524wg2qnYpyDZgtmI2YXbjCDaqduMIDE4INmG2LTYs9iq2YjauiDZvtixINin2YTbjNqp2LTZhiDZhNqR2YbbkiDaqdinINin2LnZhNin2YYiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg0MjEzLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL2lwcC0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2KfYs9iq2K3aqdin2YUg2b7Yp9qp2LPYqtin2YYg2b7Yp9ix2bnbjCDaqdinINmC2YjZhduMINqp24wgMTgg2YbYtNiz2KrZiNq6INm+2LEg2KfZhNuM2qnYtNmGINmE2pHZhtuSINqp2Kcg2KfYudmE2KfZhiIsInN1bW1hcnkiOiLYp9iz2KrYrdqp2KfZhSDZvtin2qnYs9iq2KfZhiDZvtin2LHZuduMINmG25Ig2YLZiNmF24wg2KfYs9mF2KjZhNuMINqp24wgMTgg2KfZiNixINm+2YbYrNin2Kgg2KfYs9mF2KjZhNuMINqp24wgNDAg2YbYtNiz2KrZiNq6INiz25Ig2KfZhNuM2qnYtNmGINmE2pHZhtuSINqp2Kcg2KfYudmE2KfZhiDaqdix2K/bjNin25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اعتراضات کی سماعت کیلئے ٹریبونل میں لاہور ہائیکورٹ کے 9 جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے 5ججز شامل ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے 6، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2، 2 ججز بھی ٹریبونل کا حصہ ہیں۔10جنوری تک اعتراضات کی سماعت ہوگی۔ 

دوسری جانب متعدد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے گئے ہیں۔ نواز شریف لاہور اور مانسہرہ سے الیکشن لڑیں گے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ، لاہور اور قمبر شہداد کوٹ سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف لاہور، قصور اور کراچی سے میدان میں اتریں گے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور میانوالی سے الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں جبکہ مریم نواز لاہور کے 5 حلقوں سے عام انتخابات میں حصہ لیں گی جس کی تیاری مکمل کر لی گئی۔

 

Related Posts