جلسے میں سرکاری ہیلی کاپٹر اور وسائل کا استعمال، عمران خان کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جلسے میں سرکاری ہیلی کاپٹر اور وسائل کا استعمال، عمران خان کو الیکشن کمیشن کا نوٹس
جلسے میں سرکاری ہیلی کاپٹر اور وسائل کا استعمال، عمران خان کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جلسے میں سرکاری ہیلی کاپٹر اور وسائل کے استعمال پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو نوٹس ارسال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری عہدیدار نہ ہوتے ہوئے بھی چارسدہ جلسے کیلئے  خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر اور سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جس پر عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پہلی بار الیکشن کمیشن طلب نہیں کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان  کو منگل کے روز 20 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ 

ماضی قریب میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم  عمران خان کو الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس کے جواب کے لئے 23 اگست کے روز بھی طلب کیا تھا۔

الیکش کمیشن کی جانب سے اگست کے آغاز میں جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ کیوں نہ ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرلی جائے، شوکاز میں امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک سے کمپنیوں سے ملنے والے فنڈز کا جواب مانگا گیا تھا۔

Related Posts