پی پی 7 راولپنڈی، پی ٹی آئی امیدوار کی ووٹ دوبارہ گننے کی درخواست مسترد

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
آئندہ عام انتخابات پر 47 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، الیکشن کمیشن
آئندہ عام انتخابات پر 47 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، الیکشن کمیشن

راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی امیدوار کی ووٹنگ کی گنتی دوبارہ کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کیلئے درکار خاطر خواہ ثبوت مہیا نہیں کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

اراکین کے اغوا کے خدشات:  عدالت نے فیصلہ سنادیا

واضح رہے کہ پی پی 7 میں تحریکِ انصاف کے امیدوار نے دھاندلی کی شکایت کی تھی جس پر الیکشن کمیشن کو قواعد و ضوابط کے تحت ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنا تھی۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ خاطر خواہ ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہ کرائے جانے کا فیصلہ سامنے آنے پر ن لیگی کارکنان نے اپنے امیدوار کی جیت کا جشن منانا شروع کردیا۔ حلقے میں ن لیگی اراکین نے نعرے بازی بھی کی تاہم پی ٹی آئی اس فیصلے سے مطمئن نہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے مبینہ طور پر جانبدارانہ فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن واضح طور پر حکمراں سیاسی جماعت کا ساتھ دے رہا ہے۔

 

Related Posts