الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو مانسہرہ جلسے میں شرکت سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Shehbaz Sharif orders foolproof security for Imran Khan

اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو مانسہرہ میں عوامی اجتماع میں شرکت سے روک دیا۔

بیان کے مطابق وزیراعظم کا دورہ مانسہرہ 25 مارچ کو شیڈول تھا تاہم ای سی پی نے وزیراعظم کو جلسے میں شرکت سے روک دیا ہے کیونکہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی۔

دریں اثناالیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری کو وزیراعظم کا مانسہرہ کا دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق پبلک آفس ہولڈرز کو ریلیوں اور عوامی اجتماعات میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے قبل مبینہ طور پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان اور دیگر کو نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:غم کرسی تیرا شکریہ

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیر اعلیٰ محمود خان اور دیگر وفاقی وزیر کو لوئر دیر میں بلدیاتی انتخابات سے قبل عوامی اجتماع میں شرکت کرنے پر نوٹس بھیجے تھے۔

الیکشن کمیشن نے اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزراء مراد سعید، پرویز خٹک اور صوبائی وزیر انور زیب خان کو عوامی اجتماع میں شرکت کے لیے لوئر دیر کا دورہ کرنے پرنوٹس جاری کیے ہیں۔ کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ صوبے میں 31 مارچ کو ہوگا۔

Related Posts