کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ تاحال پولیس کی حراست میں ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ سینیٹ الیکشن کیلئے پی ٹی آئی امیدوار ارم بٹ کے تجویز کنندہ ہیں جن کی بطور تجویز کنندہ تصدیق ایس آئی یو میں ہی ہوگی۔ پولنگ آفیسر ندیم حیدر حلیم عادل شیخ سے ملاقات کیلئے تھانے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کی طرف سے دی گئی حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو پروڈکشن آرڈر پر الیکشن کمیشن سندھ نہیں لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست اور حلیم عادل شیخ کی گرفتاری