این اے 249، الیکشن کمیشن کا انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں پر امیدواروں کو نوٹس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ECP issues notice to candidates for violation of election rules on NA-249

کراچی: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 پر ضمنی انتخاب سے قبل قواعد کی خلاف ورزیوں پرامیدواروں کو نوٹس جاری کرنا شروع کردیئے۔

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی فیصل واؤڈا کو این اے 249 بلدیہ ٹاؤن سے حلقہ بدر کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل، رکن سندھ اسمبلی لیاقت اسکانی کو بھی دوسری بار نوٹس جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اگر پی پی رکن اسمبلی قادر پٹیل اور لیاقت جسکانی نے خلاف ورزی کی تو ان کو بھی حلقہ بدر کیا جاسکتا ہے اور اگر احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی گئی تو اسمبلی رکنیت بھی معطل ہو سکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوارمفتاح اسماعیل کو پیشگی انتباہی نوٹس جاری کردیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی حلقے میں آمد متوقع ہے لیکن مریم نواز کے ساتھ اراکین قومی اور صوبائی حلقے کا دورہ نہ کریں۔

مزید پڑھیں:این اے 249، الیکشن کمیشن کا فیصل واؤڈا اور 2اراکینِ اسمبلی کوحلقہ چھوڑنے کا حکم

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق کوئی رکن قومی اور صوبائی اسمبلی الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتا ،آپ کو انتباہ کیا جاتا ہے الیکشن کمیشن سخت کارروائی کرے گانو ٹس ڈسٹرکٹ مو یٹرنگ افیسر عبدالرحمان ارائیں نے جاری کئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک واٹس ایپ نمبر جاری کیا ہے جس پر قواعد کی خلاف ورزی پر مبنی تصاویر بطور ثبوت بھیجی جا سکتی ہیں۔

شہریوں نے اس واٹس ایپ نمبر کا فائدہ اٹھایا ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے خلاف ورزی کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجی ہیں جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن فوری نوٹس بھی لے رہا ہے۔

Related Posts