الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہوچکا ہے، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہوچکا ہے، فواد چوہدری
الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہوچکا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہو چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ایک پلاننگ کے تحت جمہوریت مکمل ختم کی جارہی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے بنیادی حقوق معطل کیے گئے اب ادارے ختم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر اور ان کے ساتھی پاکستان کے عوام کے ولن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نریندر مودی کی والدہ کا انتقال، شہباز شریف کا اظہارِ تعزیت

ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر بندیال اس بینچ کا حصہ تھے، امید ہے اس میڈیا مہم کا جواب سپریم کورٹ دے گی، ایسے ہی پروپیگنڈے اداروں کو پامال کرتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر علم ہے کہ یہ سب مکمل بکواس ہے، اس کہانی کو بلاول کے بیان کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts