الیکشن کیلئے تیار ہیں، تمام فیصلے آئین کے مطابق کرینگے، چیف الیکشن کمشنر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کیلئے تیار ہیں، تمام فیصلے آئین کے مطابق کرینگے، چیف الیکشن کمشنر
الیکشن کیلئے تیار ہیں، تمام فیصلے آئین کے مطابق کرینگے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن تمام فیصلے آئین کے مطابق کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بغیرکسی خوف کے اپنا کام جاری رکھےگا، عام انتخابات کیلئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، جب کہا جائے گا الیکشن کرادیں گے، حلقہ بندیوں سے متعلق ابتدائی فہرستیں جاری کی جاچکی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے اور کرتا رہے گا، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے بلا خوف کرے گا، فیصلوں سے کوئی ناراض یا راضی ہوتا ہے یہ ہمارا مسئلہ نہیں دوسروں کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، الیکشن کافیصلہ حکومت نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں جیل چورنگی کے قریب سُپر اسٹور کے بیسمنٹ میں آگ لگ گئی

چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا موقف واضح تھا، مردم شماری سرکاری طور پر شائع ہونے سے قبل حلقہ بندیاں نہیں کی جاسکتیں، مئی 2021 میں 2017 کی مردم شماری کے نتائج شائع ہوئے، نئی حلقہ بندیوں پر کام مردم شماری کے نتائج شائع ہونے کے بعد شروع کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2018 الیکشن اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم لائی گئی تھی، حکومت ڈیجیٹل مردم شماری کرانا چاہتی ہے، ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج دسمبر تک ملے تو بروقت حلقہ بندیاں ہوسکتی ہیں، نتائج تاخیر کا شکار ہوئے تو 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں پر انتخاب ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر نےاراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کا کیس الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا۔فارن فنڈنگ کی سماعت جاری ہے ،فریقین کو صفائی کا موقع دینا ضروری ہے۔

Related Posts