سینیٹ انتخابات:الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 15فروری تک بڑھا دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات:الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 15فروری تک بڑھا دی
سینیٹ انتخابات:الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 15فروری تک بڑھا دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 15 فروری تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کاغذآتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کی گئی ہے۔ نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 سے 18فروری تک کی جائے گی جبکہ کاغذات پر اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی۔ 23 فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائے گا۔

اپیلیں نمٹ جانے کے بعد 24 فروری کو سینیٹ الیکشن کے نامزد امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔ امیدواروں کو حق ہوگا کہ وہ 25 فروری تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی اگر واپس لینا چاہیں تو واپس لے لیں۔

ای سی پی (الیکشن کمیشن آف پاکستان) کا کہنا ہے کہ سینیٹ کمیشن پر پولنگ 3 مارچ کے روز ہوگی۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ اور شیڈول میں تبدیلی سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کی سہولت کیلئے کی گئی۔ 

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے دی گئی الیکشن کا شیڈول بڑھانے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

 امیدواروں کی سخت اسکروٹنی کیلئے 5 اداروں کی مدد لی جائے گی۔ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کیلئے تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں: کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کاآخری روز،شیڈول بڑھانے کی درخواست مسترد

Related Posts