الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کر دیا
الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اتوار کو سید محسن رضا نقوی کو پنجاب کا عبوری وزیر اعلیٰ مقرر کردیا۔ یہ پیشرفت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں سامنے آئی۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد یہ معاملہ آئین کے آرٹیکل 224-A کی شق 3 کے تحت الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا تھا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں مشاورت کے بعد صحافی محسن رضا نقوی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ محسن رضا نقوی کو اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر سے قبل چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کے درمیان ملاقات بھی کی گئی تھی، جس میں اہم تقرری سے متعلق بات چیت کی گئی، سکندر سلطان راجہ کو تقرری کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں لاء ونگ کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری سے متعلق آئینی امور پر بھی بریفنگ دی گئی تھی، اس دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ چاروں ناموں کا بغور جائزہ لے کر میرٹ پر نامزدگی کی منظوری دیں گے۔

مزید پڑھیں:مریم نواز 27 جنوری کو پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہوں گی، رانا ثنا اللہ

سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بنائی گئی دو طرفہ پارلیمانی کمیٹی بھی مقررہ وقت میں اتفاق رائے پر پہنچنے میں ناکام رہی جس کے بعد الیکشن کمیشن کے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کیا گیا جس کی حتمی منظوری چیف الیکشن کمشنر نے دی۔

Related Posts