الیکشن کمیشن تقرریاں: پارلیمنٹ ہاؤس میں آج پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن تقرریاں: پارلیمنٹ ہاؤس میں آج پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا
الیکشن کمیشن تقرریاں: پارلیمنٹ ہاؤس میں آج پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا

الیکشن کمیشن ممبران تقرریوں کے معاملے پر وفاقی حکومت کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا جس کے دوران تقرریوں پر مشاورت کی جائے گی۔

دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں  چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر بھی اجلاس ہوگا جس کے دوران نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے الیکشن کمیشن اراکین کے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کردئیے جبکہ اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ناموں  پر اتفاقِ رائے کے لیے مشاورت ہوئی۔ 

قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان گزشتہ روز ملاقات کے دوران سیکریٹری سینیٹ بھی موجود تھے جس میں اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت کی گئی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے جو نام تجویز کیے تھے، وہ ہم پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کرچکے ہیں، اب یہ پارلیمانی کمیٹی کا کام ہے کہ کل اس سلسلے میں اجلاس کے دوران مشاورت کرے۔

مجوزہ ناموں پر ڈیڈ لاک کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کے مابین معاملات جلد افہام و تفہیم سے حل ہوں گے۔ ڈیڈ لاک کی صورتحال جلد اختتام کو پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ نے الیکشن کمیشن اراکین کے نام ارسال کردئیے

Related Posts