الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کی تاریخ کا اعلان کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کی تاریخ کا اعلان کر دیا
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے کی تاریخ پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت سے مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ پر اتفاق کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں وفد نے صدر سے ملاقات کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور الیکشن کمیشن وفد کا مشاورتی عمل سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہوا۔ عام انتخابات کی متفقہ تاریخ سے متعلق کل سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائیگا۔

چیف الیکشن کمشنر راجا سکندر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے وفد نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات کے بعد وفد واپس الیکشن کمیشن آفس چلا گیا اور چیف الیکشن کمشنرکی سر براہی میں مشاورتی اجلاس دوبارہ ہوا جس میں صدر مملکت کے ساتھ ہونے والی مشاورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبرسندھ نثار درانی، ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ، ممبر کے پی اکرام اللہ، ممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لاسمیت قانونی ٹیم کے ارکان شریک ہوئے۔

صدر مملکت کے ساتھ انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کا جائزہ لینے کے بعد 11 فروری کی تاریخ تجویز کر کے صدر مملکت کو بھیج دی گئی۔

اقتصادی جائزہ کیلئے آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، 15 نومبر تک قیام کریگا

یاد رہے سپریم کورٹ نے انتخابات کی تاریخ دینے سے قبل صدرمملکت سے مشاورت نہ کرنے پراظہاربرہمی کیا اور وکیل الیکشن کمیشن کو حکم دیا صدرمملکت سے آج ہی رابطہ کریں اور کل تک سپریم کورٹ کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا۔

Related Posts