اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 126 ارب روپے کے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم (کے 4) منصوبے کے نئے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایکنک نے آج 126 ارب کے نئے ڈیزائن پر مشتمل منصوبے کی منظوری دی جو گزشتہ کئی دہائیوں سے نامکمل تھا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی ریٹائرمنٹ، فواد چوہدری کا خراجِ تحسین