ایکنک نے پوسٹ فلڈ تعمیر نو کیلئے اربوں کے منصوبوں کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ایکنک) نے پوسٹ فلڈ تعمیرنوپلان سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس ایکنک کا اجلاس میں بلوچستان میں پوسٹ فلڈ تعمیرنوپلان کی منظوری دیدی گئی۔ منصوبے پر88 ارب روپے لاگت آئے گی۔ فنڈز عالمی بینک فراہم کرے گا۔

اجلاس میں ملک کےغریب پسماندہ ترین اضلاع کی ترقی کا 40 ارب روپے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں50،50 فیصد فنڈز فراہم کریں گی۔

اجلاس میں قومی انٹرنشپ پروگرام کی منظوری دے دی گئی جبکہ سندھ میں ہیومین کیپٹل انویسٹمنٹ کا منصوبہ بھی کلیئر کردیاگیا، ہیومین کیپٹل انویسٹمنٹ61 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہاؤسنگ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ہے جس پر 160 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

ایکنک نےوزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیزتھری کی منظوری دیدی۔ اسکیم کے تحت تمام سرکاری جامعات میں زیرتعلیم طلبہ کولیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ منصوبے پر 10 ارب 82 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

اعلامیے کے مطابق نوجوان پاکستانی اسکالرز کیلئے 22 ارب 21 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔

Related Posts