یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 2 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر مختص کرنے کی منظوری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hafeez Shaikh to chair ECNEC meeting today

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 2 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مشیربرائے امورِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مشیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 2 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر مختص کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 2 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کیلئے 8 ارب 69 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ کوروناوائرس سے قبل ہماری معیشت مستحکم ہورہی تھی جبکہ  اقتصادی اشاریے بہتری کی طرف گامزن تھے۔

مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ کے مطابق کل 4 ہزار ارب کے قرضے ادا کئے گئے اور ریونیو وصولیاں 8 ماہ میں تاریخی تھیں تاہم کورونا کے باعث مشکلات سامنے آگئیں۔

  مزید پڑھیں: پیٹرولیم  کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، حفیظ شیخ

Related Posts