گھر بیٹھے ٹافیاں کھائیں اور ماہانہ 6 ہزار ڈالر پائیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گھر بیٹھے ٹافیاں کھائیں اور ماہانہ 6 ہزار ڈالر پائیں
گھر بیٹھے ٹافیاں کھائیں اور ماہانہ 6 ہزار ڈالر پائیں

ٹورونٹو: کینیڈا میں ٹافی اور کینڈی بنانے والی ایک کمپنی نے کہا ہے کہ اسے اپنے میٹھی سوغات کا ذائقہ چکھنے والے ایک ماہر کی ضرورت ہے جس کو ماہانہ تنخواہ 6 ہزار ڈالر دی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ملازمت گھر بیٹھے کی جاسکتی ہے۔ اس جاب کو حاصل کرنے کیلئے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ آپ میں اچھی چاکلیٹ، گمیز، چپٹے لالی پاپ اور ٹافیاں کھانے کی رغبت ہونی چاہیے اور ذائقے کا احساس بھی ہو تو کیا بات ہے۔

ٹافی ساز مشہور کمپنی کینڈی فن ہاؤس کو عہدے کے لحاظ سے ایسے ’چیف کینڈی آفیسر‘ کی ضرورت ہے جو مختلف ٹافیاں چکھ کر اُن کے ذائقے کی بنیاد پر مقبولیت کی پیش گوئی کرسکے۔ ملازمت کی مشہور ویب سائٹ پر جولائی میں یہ ملازمت پوسٹ کی گئی تھی جس میں ہزاروں افراد اپنی دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فضائی سفر کے دوران مسافر کے کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر برآمد، ویڈیو وائرل

کینڈی فن ہاؤس کے سربراہ جمال حجازی نے کہا کہ لوگوں نے بہت خوبصورت اور جذباتی درخواستیں اور کوائف بھجوائے ہیں۔ بعض افراد نے ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ اور ان کا پورا خاندان ان کی مصنوعات چکھ کر بہترین فیصلہ کرے گا۔

کینڈی فن ہاؤس کی بنیاد 2018ء میں رکھی گئی تھی جو اب ایک مشہور ٹافی کمپنی بن چکی ہے۔ جمال نے بتایا کہ عالمی وبا کے دوران ان کی مصنوعات تیزی سے مقبول ہوئیں اور ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی فروخت ہوئی تھیں۔ ہیلووین میں ان کی مصنوعات کئی گنا فروخت ہوئیں جو ایک ریکارڈ بھی ہے۔

Related Posts