قلات میں زلزلے کے جھٹکے، درودیوار لرزگئے، لوگوں میں خوف وہراس

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Earthquake tremors jolt Kalat

قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں بدھ کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3اعشاریہ 7 تھی۔

لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور قرآن پاک کی آیات کی تلاوت شروع کر دی تاہم زلزلے کے باعث آواران کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر اسلام آباد کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات کے قریب 20 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

یاد رہے کہ 9 مارچ کو بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔خوف و ہراس کے باعث متعدد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں:مریخ کی تاریخ کے سب سے بڑے زلزلے کے جھٹکے، سرخ سیارہ لرز کر رہ گیا

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3اعشاریہ 7 بتائی گئی جس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بلوچستان سے 62 کلومیٹر جنوب مغرب میں بتایا گیا۔

اس کے علاوہ چند روز قبل خیبرپختونخوا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،صبح چھ بجکر بیالیس منٹ پر محسوس کئے جانیوالے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت چار اشاریہ سات ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہاٹ کے نزدیک تھا جبکہ اس کی گہرائی پینتیس کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related Posts