اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخواہ کے شہروں میں آج زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
خیبر پختونخواہ کے شہروں میں آج زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ  اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج زلزلے کے جھٹکے  محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ عوام الناس میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسلام آباد، مری ، پشاور، مالاکنڈ، سوات، مردان، دیر کرم ایجنسی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام کے گھر، دفاتر اور دیگر عمارات لرز اٹھیں جس سے عوام کو گھروں اور دفاتر سے باہر آنا پڑا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی سے علیحدگی کا دُکھ ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کے علاقے میں زمین سے 157 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین نے پاکستان میں زلزلہ متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لئے تین لاکھ یورو امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

یورپی یونین سفارتخانے کی جانب سے 10 روز قبل جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین پاکستان کےزلزلہ متاثرین 3لاکھ یوروامدادفراہم کرے گا، یہ رقم متاثرہ خاندانوں کو ایمرجنسی ہیومنٹیرین اعانت کی فراہمی میں استعمال ہوگی۔

امداد کی رقم 5 کروڑ 14 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے جسے زلزلے سے سب زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے تقریباً 3 ہزار متاثرین کی انتہائی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین کاپاکستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے3لاکھ یوروامدادکااعلان

Related Posts