چمن میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چمن: بلوچستان کے علاقے چمن میں زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے باہر نکل آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے گلستان، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت 4.1 جبکہ گہرائی 11 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مرکز چمن سے 11 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

مزید پڑھیں:سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

لیویز کنٹرول کے مطابق زلزلے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی میں ہائی الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

Related Posts