راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مقبول خبریں

کالمز

The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلے کے جھٹکے
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لاہور، پشاور، مالاکنڈ اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مردان، دیربالا، ہری پور، خان پور، ٹیکسلا اور چنیوٹ سمیت ملک کے مختلف شہروں اور ان کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے نکل آئے۔

آزاد کشمیر میں راولا کوٹ اور گردونواح کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبر، شرقپور، حسن ابدال، فیروزوالہ اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد، پنڈ دادن خان، گلگت بلتستان، نوشہرہ، چارسدہ اور خوشاب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 94 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحد تھی۔ ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ یہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے متعدد شہروں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والا دوسرا زلزلہ ہے جس نے پورے ملک میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ آج سے 7روز قبل 12اپریل کو اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

ہفتے کے روز آنے والے زلزلے نے راولپنڈی، چکوال، چنیوٹ، اٹک، حسن ابدال، بونیر، سوات، لکی مروت، لوئر دیر، مہمند، مالاکنڈ، شانگلہ، شبقدر اور گردونواح کے علاقے میں عوام کو خوفزدہ کردیا تھا جہاں گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 5 جبکہ اس کی گہرائی 12کلومیٹر تھی۔

Related Posts